اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں درخواست گزار کے وکیل اکرام چودھری نے عدالتی نظائر پیش کیں ،چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل اکرام چودھری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے بہت محنت کی ہے چودھری صاحب،عدلیہ حکومت کا ذیلی محکمہ نہیں ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف سماعت جاری ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کر رہا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ جس کتاب کا آپ حوالہ دے رہے ہیں یہ پہلے مارشل لا کے بعد لکھی گئی،سپریم کورٹ نے اس مارشل لا کی توثیق کی،کیا یہ کتاب مارشل لا کے اثر میں لکھی گئی تھی؟
جسٹس منیب اختر نے کہاکہ کتاب مئی 1958میں لکھی گئی اور مارشل لا اکتوبر 1958میں لگا، کتاب میں جوڈیشری ڈپارٹمنٹ کا لفظ امریکی قانون کا حوالہ ہے،لفظ کا مطلب عدلیہ کو محکمہ کہنا نہیں، ہر ملک کی اپنی اصطلاحات ہوتی ہے،
چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل اکرام چودھری کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے بہت محنت کی ہے چودھری صاحب،عدلیہ حکومت کا ذیلی محکمہ نہیں ہے،جسٹس منیب اختر نے کہاکہ یہاں سوال قانون سازی کے اختیار کا ہے،آئین میں ٹیکنیکل اصطلاح ہے مقننہ قانون سازی کے اختیار سے تجاوز کرے تو یہ فراڈ ہے،پارلیمنٹ کل بھلے کہے سپریم کورٹ اس قانون کو ترجیح دے یا اس کو،سوال یہ ہے کہ کیا پارلیمنٹ اتنی باریکی سے سپریم کورٹ کو ریگولیٹ کر سکتی ہے؟
وکیل اکرام چودھری نے کہاکہ عوام کی منشا آئین کی بنیاد ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ اس ملک کی اصطلاح اور اس ملک کی اصطلاح کو چھوڑیں،اپنے آئین سے ثابت کردیں کہ یہ ایکٹ کیسے آئین کے خلاف ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمیں اس کیس کو آج کنارے لگانا ہے،45منٹ سے آپ کو سن رہے ہیں، اب دلائل ختم کیجیے،سننا تو آپ کوپورا دن چاہتے ہیں لیکن یہ ممکن نہیں،کوئی دلیل رہ جائے تو تحریری جمع کرائی جا سکتی ہے۔
Pakistan Image