شاہ محمود قریشی کے جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کیلئے بائیو میٹرک اجازت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

اسلام آباد (پاکستان امیج) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کیلئے بائیو میٹرک اجازت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کی درخواست پر وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وائس چیئرمین تحریک انصاف کی بائیومیٹرک کیلئے بینک سٹاف نے جیل جانا ہے، شاہ محمود کے ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہیں اور ان کے وکلا کو بھی تنخواہیں دینی ہیں۔

وکلا کے دلائل سننے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *