ریاستی اداروں کیخلاف مہم ؛احمد نورانی ،معید پیرزادہ سمیت 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج

اسلام آباد(پاکستان امیج)ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے،مقدمے میں عدیل راجا، معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر بٹ اور احمد نورانی نامزد ہیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ملزمان پر سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرے کا الزام ہے،این سی سی آئی اے نے کہاکہ ملزمان نےپاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا، اشتعال انگیز موادشیئر کیا،ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے، گمراہ کن مواد کی تشہیر کرتے رہے،انتشار، ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

شڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کی نشاندہی کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے،این سی سی آئی اے نے کہاکہ آن لائن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معلومات ہمیں دیں،پوسٹ کی تفصیل، سکرین شاٹ ،نام اور دیگر معلومات فراہم کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *