فیض آباد دھرنا، معاہدے پر جنرل (ر) فیض حمید نے دستخط کیوں کیے ؟ احسن اقبال کا دعویٰ

اسلام آباد (پاکستان امیج)سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2017 کے فیض آباد دھرنے سے متعلق ہونیوالے معاہدے میں جنرل(ر) فیض حمید خود اصرار کرکے شامل ہوئے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کاکہنا تھا کہ میں معاہدے پر جنرل(ر) فیض حمید کے دستخط کے خلاف تھا لیکن جنرل (ر) فیض حمید خود اصرار کرکے معاہدے میں شامل ہوئے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی یہی رائے تھی کہ جنرل (ر)فیض کو معاہدے پر دستخط نہیں کرنے چاہیئں، احسن اقبال نے کہا کہ فیض حمید کا موقف تھا کہ اگر میں نے معاہدے پر دستخط نہ کیے تو دوسرا فریق اس معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *