سیہون شریف:بکریوں اوربھیڑوں کا جھنڈ ٹرک کی زد میں آگیا، 30 سے زائد ہلاک

سیہون (پاکستان امیج)سیہون شریف میں بائی پاس روڈ پر بکریوں اور بھیڑوں کا جھنڈ تیزرفتار ٹرک کی زدمیں آگیا، تیس سے زائد بھیڑ بکریاں مرگئیں۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ٹریفک حادثے میں دس سے زائد بھیڑ بکریاں شدید زخمی ہوئیں،متاثرین نے انڈس ہائی روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا،،واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

متاثرین کا کہنا ہےکہ تین گھنٹےقبل یہ واقعہ رونما ہوا ہے،ابھی تک سیہوں پولیس نہیں پہنچی،ہمارا دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھیڑ بکریاں متاثر ہوئی ہیں، انصاف فراہم کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *