الیکشن کی تاریخ کے نوٹیفکیشن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بلاول بھٹو

کراچی (پاکستان امیج) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام دیکھ لیں ان کے احتساب سے کون بھاگ رہا ہے، جب تک الیکشن کی تاریخ کا نوٹیفکیشن نہیں آتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،عوام بیروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے تکلیف میں ہیں۔

کراچی میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب میں ان کامزید کہنا تھا کہ کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے، کوئی کہتا ہے موسم ٹھنڈا ہوگا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے الیکشن فوری ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام بلدیاتی نمائندے چیف الیکشن کمشنر اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو خط بھیج رہے ہیں، بلدیاتی نمائندے خود جائزہ لیں کہ کون سے اچھے افسران ہیں،تمام بلدیاتی نمائندوں کی شکایت ہے کہ وسائل کم ہیں۔ پیپلز پارٹی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان ہے جس کی آج شدید ضرورت ہے۔ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کرپشن برداشت نہیں کروں گا، اس سے عوام کا نقصان ہوتا ہے،ملک کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے۔ بلدیاتی نمائندے چیک کریں کہاں اسکیموں پر کام چل رہا ہے اور کہاں رکا ہوا ہے، ہمارے جاری منصوبوں کو روکا جارہا ہے۔ مسائل حل نہ ہوئے تو عدالتی راستہ اختیار کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *