محمد وسیم نے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ میں انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت لیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سجنے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کوئٹہ کے پولو کلب میں جنوبی ایشیاء میں پہلی بار ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وینزویلا کے وسیٹون اورونو کو نویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے ڈبلیو بی اے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایونٹ میں عالمی شہرت یافتہ باکسرز نے ٹائٹل فائٹ سمیت مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا، باکسنگ کی 4 ٹائٹل فائٹ سمیت مجموعی طور پر 8 مقابلے منعقد ہوئے۔

مقابلوں میں برطانیہ کے جیمی گیلی، سہیل اقبال، الیگز ڈیلمغانی، مراکش کے طارق زائنا، میکسیکو کے جیسس سراچو نے اپنی اپنی فائٹس جیت لیں، اس کے علاوہ پاکستانی خواتین باکسر فاطمہ ہزارہ اور ملائیکہ نے ہم وطن باکسرز کو شکست دی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *