” امریکہ فون کر رہا ہے لیکن عاصم منیر حملے نہیں روک رہا” بھارتی میڈیا کی چیخیں نکل گئیں

راولپنڈی(پاکستان امیج) گزشتہ چند روز سے بھارت کے پاکستان مخالف بے بنیاد الزامات اور ہرزہ سرائی جاری تھی جس کا اب بالآخر پاکستان نے زوردار جواب دیدیا جس کا ہروقت زہراگلنے والابھارتی میڈیا بھی اعتراف کرتا دکھائی دیا اور کہاکہ ” امریکہ فون کررہا ہے لیکن عاصم منیر حملے نہیں روک رہا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ٹی 9 کی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ کہا گیا تھا کہ” پاکستان جو کرے گا ہمارے جوابات اسی طرح ہوں گے لیکن آج صبح پاکستان نے جو کیا ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔

ایسا لگ رہا ہےکہ پاکستان بوکھلایاہواہے، ہم نے دیکھا کہ ہدایات ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے دی گئیں، پھر نائب صدر جے ڈی وینس ، پھرمارکو روبیو کی طرف سے بھی کئی بار بتایاگیا کہ وہ عاصم منیر کے ساتھ براہ راست بات چیت کررہے ہیں لیکن مایوسی اس قدر ہے کہ پاکستان حملے ہی نہیں روک رہا، اب یہ لڑائی عاصم منیر کی ہوگئی ہے “۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک اور ویڈیو میں بھی مقرر کو یہ کہتےہوئے سنا جاسکتا ہے کہ “پاکستان کے پرائم منسٹر کو سمجھایا لیکن پاکستان، امریکہ کی بھی نہیں سن رہا”۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *