سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی(پاکستان امیج) ماڑی انرجیز نے کہا ہے کہ سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں کہا گیا کہ گیس ذخائر سجاول بلاک میں گورو بی فارمیشن کے سوہو ویل ون میں دریافت ہوئے، جس سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔

گیس کے ذخائر کی رسائی کیلئے 64 انچ قطر کی گیس پائپ لائن استعمال کی گئی، ماڑی انرجیزکا کہنا ہے کہ گیس کا ویل ہیڈ فلونگ پریشر 1482.5 اور بہاؤ 30.01 ایم ایم سی ایس سی ایف ڈی تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *