بین الاقوامی ادارے کی پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی ، محکمہ موسمیات کا مؤقف بھی سامنے آگیا

کراچی(پاکستان امیج)بین الاقوامی ادارے کی پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی ، محکمہ موسمیات کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ کہاں اور کب آئے گا اس کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی،زمین کے اندر 2بڑی پلیٹوں کی سرحدیں پاکستان کے درمیان سے گزرتی ہیں،سرحدیں سونمیانی سے پاکستان کے شمالی علاقے تک پھیلی ہوئی ہیں،ان باؤنڈری لائنوں میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ1892میں چمن فالٹ پر 9سے 10کی شدت کا زلزلہ آ چکا ہے،1935میں چلتن رینج میں زلزلہ آیا تھا، جس میں کئی ہزار افراد جاں بحق ہوئے،عام طور پر 100سال کا عرصہ گزرنے کے بعد باؤنڈری لائنوں میں دوبارہ زلزلے کا امکان ہوتا ہے،پاکستان میں زلزلہ پیشگوئیاں ہمیں ترکیے زلزلے کے بعد ملی تھیں،ترکیے زلزلے کے بعد ماہرین نے کہاتھا کہ 3ماہ میں پاکستان میں خطرناک زلزلہ آئے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *