بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاکستان امیج)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھارتی حملہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پاکستانی قوم متحد ہے ، ہندوستان کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ بھارتی حملہ ہماری خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی طرف سے بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم متحد ہے،ہندوستان کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، حملہ میں عام شہری معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *