بھارت کے روایتی کھانے شاداب خان کے دل میں گھر کر گئے، تعریف کرتے ہوئے دلچسپ بات کہہ دی

حیدر آباد(پاکستان امیج)قومی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر حیدرآباد میں موجود ہے جہاں ان کا بھر پور استقبال کیا گیا ، نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے بعد پاکستانی ٹیم نے مقامی ہوٹل میں شاندار ضیافت سے بھی لطف اٹھایا اور بھارت کے روایتی کھانے شاداب خان کے دل میں گھر گئے ہیں جس کا اظہار انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی ورلڈکپ کھیلنے بھارت میں موجود ہے، گزشتہ رات پاکستان ٹیم کے آرام کے دن پر ٹیم مینجمنٹ نے حیدرآباد دکن کے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھانے کا فیصلہ کیا۔جہاں قومی کرکٹرز مقامی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، ڈنر کے ساتھ قومی سکواڈ کے اراکین نے روایتی پان بھی کھائے۔تاہم اتوار کو حیدرآباد دکن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ بھارت میں ائیرپورٹ پر شاندار ویلکم کیا گیا، اس طرح کے استقبال پر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ بھارت میں جس طرح کی مہمان نوازی کی گئی، مزہ آیا، کھانے بڑے اچھے ہیں، ہمارا گورا سٹاف بھی ان کھانوں پر لگ گیا ہے۔قومی ٹیم کے نائب کپتان نے کہا کہ بھارتی کھانے اتنے لذیذ ہیں کہ لگتا ہے کہ ہمارا فیٹ لیول اور وزن بڑھ جائے گا، امید ہے کہ احمد آباد میں جب بھارت کے خلاف کھیل رہے ہوں گے تو ایسی ہی مہمان نوازی ملے گی۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ بحیثیت ٹیم ہمارا ایشیا کپ اچھا نہیں رہا، یہی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ آپ غلطیوں سے سیکھتے ہیں، آپ کے پاس موقع ہوتا ہے کہ غلطیوں سے سیکھ کر انہیں بہتر کرنے کی کوشش کریں، ایشیا کپ میں ہارنے کے بعد ہمیں آرام ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ اسکلز سے زیادہ دماغی کھیل بن چکا ہے، جب آپ ذہنی طور پر ریلیکس ہوتے ہیں تو اچھے فیصلے کرتے ہیں، بھارت میں کنڈیشنز پاکستان سے ملتی جلتی ہیں، وارم اپ میچ میں وکٹ راولپنڈی کی پچ کی طرح لگی، بلکل فلیٹ وکٹ تھی، اگلا میچ کھیلنے سے ہمیں کنڈینشنز کا بہتر اندازہ ہو جائے گا۔

اپنی فارم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ میری حالیہ فام بلکل اچھی نہیں رہی، ریسٹ ملنے سے میں ذہنی طور پر تازہ دم ہوا ہوں، آرام ملنے سے کافی چیزیں تبدیل ہوئیں، امید ہے آگے اچھی پرفارمنس دوں گا اور نئے مائنڈ سیٹ کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کروں گا جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔

ٹیم کے کھلاڑیوں کی انجریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ہم پہلے ہی ایک بڑے کھلاڑی کو کھو چکے ہیں اور مزید کھلاڑیوں کی انجریز برداشت نہیں کر سکتے، ہمارے پاس ورلڈکلاس بو لرز ہیں ، اگر ہم بولنگ اچھی کریں گے تو چیمپئن بنیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *