ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کل بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

کل گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *