نجی نوعیت کے سوال پر مریم نفیس کا سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب

کراچی(پاکستان امیج)پاکستانی اداکارہ اور معروف ٹیلی ویژن میزبان مریم نفیس اپنی بے باک شخصیت اور حاضر جوابی کے لیے جانی جاتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک سوشل میڈیا صارف کو نجی نوعیت کا سوال پوچھنے پر بھرپور جواب دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نفیس نے حالیہ برسوں میں کئی مشہور ڈراموں میں اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ ڈرامہ سیریل ’دیارِ دل‘ اور ’کچھ نہ کہو‘ میں اپنی عمدہ اداکاری کے لیے معروف ہیں۔

ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ان کی کھری باتوں اور بہادری کو پسند کرتی ہے۔ ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی بھی اتنی ہی متحرک اور متاثر کن ہے جتنی کہ ان کی سکرین پر۔

مریم نفیس، نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا۔ اس دوران ایک صارف نے ان سے پوچھا، ”دوسرا بچہ کب؟“ جس پر مریم نفیس آگ بگولہ ہوگئیں اور غصے سے فوراجواب دیا ، ”کیوں، کیا آپ دائی ہیں؟“

اداکارہ نے مزید اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ”یہ سوال اتنی بڑی تعداد میں پوچھا جا رہا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے۔ آخر کب لوگ سیکھیں گے کہ کسی سے اس طرح کے نجی سوالات کرنا انتہائی غیر مناسب ہے؟“

مریم نفیس نے اس موقع پر ایک نیا پیغام دیا کہ خواتین کی ذاتی زندگی اور فیصلوں کا احترام کرنا چاہیے اور ان سے اس طرح کے سوالات کرنے کی بجائے معاشرتی حدود کا خیال رکھا جائے۔

یار دہے کہ مریم نفیس نے 2022 میں امان احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کا آغاز کیا۔ یہ جوڑا خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہا ہے اور مارچ میں ان کے گھر پہلے بیٹے، عیسیٰ کی ولادت ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *