محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے ملک کےمختلف مقامات پر تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرمقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس کےعلاوہ مردان، سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،مری،گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہے۔

اس کےعلاوہ لاہور،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال میں بارش کا امکان ہے،ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں، جھنگ، خوشاب ،سرگودھا، میانوالی،ملتان میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جنوبی پنجاب میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان،ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

گھوٹگی،شکارپور،جیکب آباد،لاڑکانہ،دادو ،میرپور خاص،شہید بینظیر آباد،خیرپور میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان،کوہلو،ڈیرہ بگٹی میں بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *