کراچی ایئر پورٹ پر امریکہ سے آئے پارسل کو شک گزرنے پر کھولا گیا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ ہرکسی کے اوسان خطاب ہو گئے

کراچی (پاکستان امیج)امریکہ سے کراچی ایئر پورٹ پر آنے والے پارسل کو شک گزرنے پر کھولاگیا تو اندر سے بھاری مقدار میں چرچ برآمد ہوئی جس کی مالیات 51 لاکھ 48 ہزار روپے تک ہے۔

کلکٹر کسٹمز کراچی ائیرپورٹ شفیق لاٹکی کے مطابق چرس ایک پوسٹل پارسل میں تھی، یہ پارسل پی اینڈ ٹی کالونی کے رہائشی علی رضا کے نام پر تھا، پوسٹل پارسل کا وزن 1500 گرام ہے، اس پارسل سے 468 گرام ہائی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔

کلکٹرکسٹمز کا کہنا ہےکہ پارسل امریکی شہر میامی سے احمد رضا نےکراچی کے لیے بک کیا تھا، برآمد ہوئی چرس کی مالیت 51 لاکھ 48 ہزار روپے ہے۔

شفیق لاٹکی نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ کےکراچی ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کو یہ پارسل موصول ہوا تھا، مشکوک پارسل کوکھولنے پر منشیات برآمد ہوئی، اس معاملے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *