اسلام آباد (پاکستان امیج )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا، دنیا کے اہم ممالک کی کوشش ہے کہ پاک بھارت تنازع نہ بڑھے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو پتا ہے کہ اگر کچھ کرے گا تو منہ توڑ جواب ملے گا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش کی، پاکستان اگر پیش کش نہ کرتا تو دنیا سے جارحانہ بیانات آسکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تحقیقات کی پیش کش پر 4 سے 5 ممالک کمیشن بنالیں اور رپورٹ پیش کریں۔
وزیر دفاع نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ابھی خطرہ کم نہیں ہوا ، دنیا کے اہم ممالک کی کوشش ہے کہ پاک بھارت تنازع نہ بڑھے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image