ماہرہ خان نے اپنے پرانے دوست سے شادی کر لی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے سفید جوڑے میں ملبوس اداکارہ اپنے شوہر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان بول، منٹو، ایکٹر ان لا، رئیس، ورنہ، سات دن محبت اِن جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ حال ہی میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ان کی جاندار اداکاری کو نہ صرف شائقین اور فینز بلکہ فلم ناقدین کی جانب سے بھی سراہا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

اس سے قبل 2007 میں اداکارہ ماہرہ خان کی علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی تاہم 2015 میں جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی تھی ، پہلی شادی سے ماہرہ خان کا ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *