یوٹیوب کی بندش کے حوالے سے پی ٹی اے کی وضاحت آگئی

اسلام آباد (پاکستان امیج)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وضاحت جاری کی ہے کہ یوٹیوب کی بندش کے حوالے سے جو نوٹس سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، وہ 2012 کا ہے اور موجودہ حالات سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایک پرانی پریس ریلیز سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کی جا رہی ہے، جس سے عوام میں یوٹیوب کی موجودہ حیثیت کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے ستمبر 2012 میں یوٹیوب کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا تھا، جب تک یوٹیوب گستاخانہ مواد کی حامل فلم نہیں ہٹائے گا اس وقت تک پابندی برقرار رکھی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *