وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار

مری(پاکستان امیج)مری میں وفاقی وزیر امیر مقام کے قافلے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ پروٹوکول کی گاڑی کو پیش آیا ،وفاقی وزیر حادثے میں محفوظ رہے ،امیر مقام آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد آرہے تھے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،زخمی ہمارے ساتھی ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کریں گے ۔حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *