صوابی: جائیداد کا تنازع، چچا نے 2 بھتیجیوں اور بھابھی کو قتل کر دیا

صوابی (پاکستان امیج) صوابی کے علاقے زڑوبی ونڈ میں جائیداد کے تنازعے پر چچا نے بھتیجوں اور بھابھی کو قتل کردیا۔

آج نیوز کے مطابق صوابی زڑوبی ونڈ میں جائیداد کے تنازعے نے تین افراد کی جان لے لی،چچا نے تیش میں آکر گندم تتریشر کرتے ہوئے دو بھتیجوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بھتیجوں کو قتل کرنے کے بعد گھر میں آکر بھابھی کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *