لاہور(پاکستان امیج)لاہور میں راوی روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر گیس بھروائی کے دوران سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 5زخمی ہو گئے،ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آتشزدگی کے اس حادثہ میں کل 10 افراد متاثر ہوئے۔
Pakistan Image