لاہور ہائیکورٹ ؛سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس خالد اسحاق نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پرعملدرآمد نہیں ہورہا، سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے،

وکیل درخواستگزا ر نے استدعا کی کہ صدر، وزیراعظم کو فریقین کی لسٹ سے نکال دیا جائے ،عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16مئی تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *