سویرا ندیم کے وزن میں کمی پر سنیتا مارشل اور روبینہ اشرف کا ردِعمل آگیا

کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکارہ سویرا ندیم کے وزن کم کرنے پر ساتھی اداکاراوں سنیتا مارشل اور روبینہ اشرف نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔روبینہ اشرف اور سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے سویرا ندیم کے وزن کم کرنے کے بارے میں بات کی۔سنیتا مارشل نے کہا کہ بعض اوقات کافی سارے مسائل کی وجہ سے ڈراموں کی شوٹنگ طے شدہ وقت میں مکمل نہیں ہو پاتی اور بہت زیادہ لمبی ہوجاتی ہے اور اس میں اداکار کی کوئی غلطی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اب ہوسکتا ہے کہ سویرا ندیم نے بہت پہلے سے اپنا وزن کم کرنے کے بارے میں سوچا ہوا ہو تو اب اگر ڈرامے کی شوٹنگ بہت زیادہ لمبی ہوجائے گی تو وہ مسلسل انتظار تو نہیں کر سکتی تھیں۔روبینہ اشرف نے بھی سنیتا مارشل سے اتفاق کیا لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا کہ مگر کوشش کرنی چاہیے کہ ڈرامے کے دوران اس طرح کی تبدیلیاں آنے پر قابو پایا جائے کیونکہ مجھے خود بھی ڈرامہ دیکھتے ہوئے جب چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں نظر آتی ہیں تو الجھن ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سویرا ندیم شوٹنگ کے دوران شاید ہلکی پھلکی ڈائیٹ پر ہوں اور شوٹ میں وقفے کی وجہ سے ڈرامے میں ان کے وزن میں اتنی واضح تبدیلی نظر آئی ہو۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *