لاہور(پاکستان امیج) لاہوریوں کو مضر صحت مرغیاں کھانے سے بچا لیا گیا،بڑی کھیپ تلف کر دی گئی ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کے دوران 3ہزار 600کلو بیمار مضر صحت مرغیاں اور مضر صحت گوشت تلف کر کے بھاری جرمانہ عائد کر دیا جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں20سپلائرز، شاپس سے 57ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی، گودام سے مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا، تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی۔ برآمد شدہ بیمار مرغیاں مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی۔ ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معانہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے ،بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔جعلساز مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنے سامنیذبح کروائیں۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image