عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے،سابق چیئرمین ایف بی آر نے بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ایک انٹرویو میں شبر زیدی نے کہا کہ عمران خان کا ٹیمپرمنٹ وزیر اعظم والا نہیں اور یہ ان کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے اور میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ پاکستان کے گاندھی بنیں اور نہرو نہ بنیں۔شبر زیدی نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان بنایا یا اس میں کردار ادا کیا وہ تو بیچارے لالو کھیت، گولیمار اور ایسے علاقوں میں موجود ہیں جبکہ جو اسمبلی میں موجود ہیں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔واضح رہے کہ شبر زیدی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین تھے اور انہوں نے اپنے بے باک انٹرویوز و بیانات کی وجہ سے توجہ بھی حاصل کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *