پی ٹی آئی میں اختلافات میں دن بدن اضافہ، عمران خان سے ملنے کی دیر ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا: شیر افضل مروت

پشاور(پاکستان امیج) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مرو ت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ایسا تاثر نہیں دینا چاہیے کہ پارٹی میں انتشار ہے۔ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں اور یہ اختلافات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا اب تو میں پارٹی سے نکالا جا چکا ہوں، میرے بیانات کو متنازع نہ کہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی دیر ہے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، جب بھی پارٹی کو ضرورت پڑی یا بانی پی ٹی آئی نیب لایا تو جائوں گا۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے مائنز اینڈ منرلز بل کو متنازع بنایا گیا، وزیراعلی کے پی پہلے سے کہہ چکے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ صوبہ مرکز کو اپنا حق دے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *