پی ایس ایل 10: بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد محمد عامر کے جشن کا انداز وائرل

لاہور (پاکستان امیج) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو ایک بار پھر آؤٹ کر کے دھاک بٹھا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے میچ کے دوران دوسری اننگز کے تیسرے اوور میں تیز ان سوئنگ گیند پر بابراعظم کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے بعد عامر نے ڈگ آؤٹ کی طرف دوڑتے ہوئے زبردست انداز میں جشن منایا جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔

یہ ٹورنامنٹ میں دوسرا موقع تھا جب عامر نے بابر کو قابو میں کیا اور اس بار بھی ان کی حکمت عملی نے کام دکھایا۔ اس سے قبل بھی محمد عامر ایک میچ میں بابراعظم کو صفر پر آؤٹ کر چکے ہیں۔

اہم وکٹ حاصل کرنے کے بعد عامر نے جذباتی انداز میں جشن منایا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈگ آؤٹ کی جانب منفرد انداز میں دوڑتے ہوئے اشارہ کیا، جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سوئی ناردرن کا مالی سال 2023-24 میں تاریخ کا بلند ترین منافع اور حصہ داران کے لیے 75 فیصد غیرمعمولی ڈیویڈنڈ کا اعلان
اس میچ میں فہیم اشرف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں محمد عامر نے بابراعظم کی وکٹ اور ان کے ساتھ دوستانہ مقابلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی رقابتیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو مزید دلچسپ بناتی ہیں۔ چاہے میدان میں ہو یا سوشل میڈیا پر، یہ شائقین کے لیے تفریح فراہم کرتی ہیں۔ بطور بولر میرا کام بیٹر کو چیلنج کرنا، جارحیت دکھانا اور آؤٹ کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ یہ کھیل کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر ایک ورلڈ کلاس بیٹر ہے، اس میں کوئی شک نہیں، میری حکمت عملی یہ ہوتی ہے کہ نئی گیند کو دونوں طرف سوئنگ کراؤں۔ مجھے لگا کہ وہ آؤٹ سوئنگ کی توقع کر رہے ہوں گے، اس لیے میں نے اِن سوئنگ گیند کی اور اللہ کا شکر ہے کہ کامیابی ملی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *