نیویارک میں شاہ رخ خان اور کاجول ٹیکسی میں سوار ہوئے تو انہوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو آپس میں کیا رشتہ بتایا؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی مشہور جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی دوستی اور آن اسکرین کیمسٹری دنیا بھر میں مقبول ہے۔ فلموں جیسے ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’بازی گر‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’مائے نیم از خان‘ میں ان کی شاندار جوڑی نے کئی دہائیوں تک ناظرین کو متاثر کیا ہے۔

حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں دونوں فنکار نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ’مائے نیم از خان‘ کی شوٹنگ سے بریک کے دوران ایک کار میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان نے کیمرے کی طرف دیکھ کر بات کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’یہ کاجول ہیں اور میرا نام خان ہے۔‘‘ اس پر ڈرائیور نے جواب دیا، ’’آپ دونوں شادی شدہ لگتے ہیں۔‘‘

ٹیکسی ڈرائیور کی اس بات پر شاہ رُخ نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں کہا ’ہاں ہم شادی کرنے کیلئے گھر سے بھاگ رہے ہیں‘۔ اور اس جملے پر کاجول اور شاہ رُخ دونوں بے ساختہ ہنس پڑے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’کنگ‘ پر کام شروع کرنے والے ہیں، جبکہ کاجول فلم ’سرزمین‘ میں نظر آئیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *