30 اپریل تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 30 اپریل تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت میں 6 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہید بینظیر آباد میں گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ آج پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، تاہم شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے موسم میں کچھ بہتری متوقع ہے۔

بڑھتے درجہ حرارت نے اپریل کے مہینےمیں جون کی گرمی کا احساس دلا دیا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے ،درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے۔

شدید گرمی کے باعث بچوں کیلئے سکول جانا محال ہو گیا ہے۔ طلبہ اور والدین گرمیوں کی جلد از جلد چھٹیوں کے منتظر ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت روز بروز بڑھ رہا ہے جس سے بچے بیمار ہو رہے ہیں۔ والدین اور اساتذہ کی جانب سے محکمہ تعلیم کو گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی تجاویز بھی دی جا رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *