پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو غصہ دلا دیا

کراچی (پاکستان امیج) پہلگام واقعے کے بعد ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کے بعد سے وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ عامر نے چکنی چمیلی پر اپنی پرفارمنس کی ویڈیو بھی شیئر کی، جو دراصل کترینہ کیف کا مشہور گانا ہے۔

مداحوں نے اس رویے کو سخت ناپسند کیا اور سوشل میڈیا پر تنقیدی تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔ ایک صارف نے کہا اب تو بھارت میں بھی کام نہیں ملے گا۔دوسرے نے طنز کرتے ہوئے لکھا جب بھارتی میڈیا میزائلوں کا موازنہ کر رہا ہے، ہانیہ اب بھی بالی ووڈ کے گانوں پر جھوم رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے مذاق اڑایا اور کہا کہ ان کی پی آر ٹیم بھی اب ان کے غیر سنجیدہ رویے کو سنبھالنے میں ناکام ہو رہی ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر اپنے ممکنہ بھارتی پراجیکٹس کھونے کے غم میں بے چین ہیں اور اسی کیفیت میں ایسی پوسٹس کر رہی ہیں جو پاکستانی جذبات کو مجروح کر رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *