لاہور(پاکستان امیج)قائداعظم ٹرافی میں1 اننگز میں 5سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ بن گیا۔ کراچی وائٹس کے ایک یا دو نہیں بلکہ5 کھلاڑیوں نے سنچریاں بنادیں جن میں سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور وائٹس کے پہلی اننگز میں 509 رنز کے جواب میں کراچی وائٹس کے بلے بازوں نے جم کر بیٹنگ کرتے ہوئے قائداعظم ٹرافی کا ریکارڈ بنادیا۔
کراچی وائٹس کی جانب سے ایک ہی اننگز میں خرم منظور، عماد عالم، اسد شفیق، رمیز عزیز اور سرفراز احمد نے سنچریاں داغ دیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ بشمول ٹیسٹ میچز کی تاریخ میں پانچویں بار1اننگز میں 5 سنچریاں بنیں ہیں۔
Pakistan Image