سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے

سوات(پاکستان امیج)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات میں زلزلے کی شدت 4.4ریکارڈکی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زیرزمین 185کلو میٹر تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *