حیدر آباد (پاکستان امیج )آئی ایل پی کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے اوور سیز پلئیر کامندو مینڈس شادی کے بعد ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گئے۔
سری لنکا کے ابھرتے ہوئے آل رانڈر کامندو مینڈس آئی پی ایل کے رواں سیزن میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے چنائی سپر کنگز کیخلاف میچ میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
گزشتہ دنوں چنائی کو اپنے ہوم گرائونڈ پر سن رائزرز حیدرآباد نے 5 وکٹوں سے شکست دی، اس میچ میں دھونی کی ٹیم محض 154 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ حریف نے فرنچائز نے ہدف محض 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔
سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 9 میچز میں 3 فتوحات اور 6 شکستوں کیساتھ 8ویں پوزیشن پر موجود ہے۔ سری لنکن اسٹار کی مارچ 2025 میں نشنی کے ساتھ شادی کی تقریب ہوئی اور اپنا مختصر ہنی مون منانے کے بعد فورا آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گئے۔
Pakistan Image