نواز شریف کا مقصد نظام کی ’’اصلاح ‘‘ اور عوام کی ’’فلاح‘‘ہے،مریم نواز

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہےکہ نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ ان کو سرخرو اور سربلندکیا، نظام کی اصلاح اور عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن یوتھ والنٹیئرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کی معیشت بحال کریں گے، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،21 اکتوبرکو عوام ثابت کریں گےکہ قائد صرف نواز شریف ہیں ،وہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آرہے ہیں، عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر نوجوانوں اور مزدوروں کے لیے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دورکا آغاز کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں توپاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے، ہم نےقوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *