ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا نیا الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرارہے ، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا نیا الرٹ جاری کر دیا۔
شنجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد اور گردونواح اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے7 ڈگری جبکہ خیبر پختونخوا درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہے گا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسم خشک رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *