نادرا نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نادراکی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں بتایا گیا کہ شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اصل دستاویزات ساتھ لائیں۔ بے فارم، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے فوٹو کاپی لانا ضروری نہیں۔ بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کی قانون کوئی حیثیت نہیں۔

نادرا سینٹرز میں آویزاں ہدایت نامے کے مطابق دھوکے باز عناصر مالی فائدے، انعامات وغیرہ کا لالچ دیکر شہریوں کی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات حاصل کرلیتے ہیں لہذا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنی ہوں گی۔

شنیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو بلا ضرورت فوٹوکاپی نہ کروانے اور اصل دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *