قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار ناراض، ڈومیسٹک میچز کھیلنے سے انکار

لاہور(پاکستان امیج)قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے ناراض ہوگئیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سے انکار کردیا۔ کرکٹ سے بریک لے لی۔

ندا ڈار نے سوشل میڈیا پر لکھا گزشتہ کچھ عرصے سے پروفیشنلی اورمیری مینٹل ہیلتھ متاثر ہوئی ہے۔ اس وجہ سے میں کرکٹ سے بریک لے رہی ہوں تاکہ اپنے اوپر فوکس کرسکوں۔ برائے مہربانی میری نجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔

ندا ڈار نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے میں مجھے پروفیشنلی اور میری مینٹل ہیلتھ کو بہت متاثر کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار پی سی بی ویمن ڈیپارٹمنٹ کے رویے سے ناخوش ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *