فلم ‘اینیمل’کیلئے رنبیر کپور نے انیل کپور سے کتنا زیادہ معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کی نئی آنے والی میگا تھرلر فلم ’اینیمل‘ سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے کہ فلم کے مرکزی کردار رنبیر کپور نے انیل کپور سے 35 گنا زیادہ معاوضہ لیا ہے جس کے بعد وہ اس فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابقاداکار رنبیر کپور بہت جلد ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی فلم ‘اینیمل’ میں نظر آئیں گے، فلم ‘اینیمل’ میں وہ گینگسٹر کے کردار میں نظر آئیں گے، اُن کے غصے والے انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

اس فلم کی دیگر کاسٹ میں بوبی دیول، انل کپور، رشمیکا مندانا اور ترپتی ڈمری جیسے تجربہ کار اداکار بھی شامل ہیں لیکن یہاں بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک اہم انکشاف کیا گیا ہے کہ رنبیر کپور نے اس فلم میں انیل کپور سے 35 گنا زیادہ معاوضہ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں فلم ‘اینیمل’ کی کاسٹ کے معاوضے کے بارے میں بتایا ہے جس کے مطابق رنبیر کپور نے فلم ‘اینیمل’ میں اپنے کردار کے لیے بھارتی 70 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔

فلم میں ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا بھی اسکرین پر رنبیر کپور کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی اور انہوں نے اس فلم کے لیے 4 کروڑ روپے بطور معاوضہ لیا ہے جبکہ انیل کپور اس فلم میں رنبیر کے والد کے کردار میں نظر آنے والے ہیں اور اُنہوں نے اس فلم کے لیے صرف 2 کروڑ روپے لیے ہیں۔

ان کے علاوہ بوبی دیول سے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ وہ فلم ‘اینیمل’ میں کردار کے لیے 4 سے 5 کروڑ روپے کے درمیان معاوضہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’اینیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *