محب مرزا کو صنم سعید سے محبت کب ہوئی؟ سارا قصہ سنا دیا

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے صنم سعید سے ہونے والی اپنی محبت کے بارے میں بتا دیا ہے۔

اداکارہ آمنہ شیخ سے طلاق کے بعد محب مرزا نے اپنی ساتھی اداکارہ صنم سعید کے ساتھ دوسری شادی کی، ان کی شادی کو کچھ عرصے کے لیے خفیہ رکھا گیا تھا تاہم انہوں نے رواں سال باضابطہ طور پر اپنی شادی کی تصدیق کر دی تھی۔حال ہی میں محب مرزا نے اپنی اہلیہ صنم سعید کے ساتھ محبت میں گرفتار ہونے کے بارے میں اپنے جذبات کو کھل کر بیان کیا۔محب مرزا کے ٹی وی شو ‘دی ناک ناک’ میں ندا یاسر اور شائستہ لودھی نے بطورِ مہمان شرکت کی جس میں ندا یاسر نے اداکار سے سوال کیا کہ ‘اُنہیں صنم سعید سے محبت کب ہوئی؟’

اس سوال کے جواب میں محب مرزا نے کہا کہ ‘جب، میں اور صنم سعید اپنے ڈرامہ سیریل ‘دین’ کی شوٹنگ کررہے تھے تو اسی دوران میرے دل میں صنم کے لیے محبت بھرے جذبات پیدا ہوئے’۔محب مرزا نے مزید کہا کہ ‘ایک اونچے قد والی لڑکی میرے سامنے تھی اور مجھے اُن سے محبت ہوگئی تھی’۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں محب مرزا اور صنم سعید نے اپنی شادی کی خبر کی تصدیق نجی ٹی وی چینل میں فہد مصطفیٰ کے شو میں کی تھی۔فہد مصطفیٰ نے جوڑے سے کہا تھا کہ اگر انہیں شادی کی مبارکباد دی جائے تو انہیں اعتراض تو نہیں ہوگا جس پر محب مرزا نے سر ہلا کر اجازت دے دی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *