لاہو ر میں ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش برآمد

لاہور (پاکستان امیج)لاہور میں تیز گام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیز گام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی اور شناخت کا عمل شروع کیا،جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70سال ہے ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مسافرکے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *