پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

راولپنڈی(پاکستان امیج ) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان جیل کے مطابق عالیہ حمزہ کوہفتے کواسلام آبادکی مقامی عدالت میں پیش کیاگیا تھا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر پہلے اڈیالہ جیل شفٹ کیاگیا مگر بعد میں انھیں جہلم جیل منتقل کر دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا کہ خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ قیدیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا ہے۔
واضح رہے عالیہ حمزہ کے خلاف تھانہ ا یئرپورٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے جبکہ انہیں گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *