راولپنڈی(پاکستان امیج)راولپنڈی میں اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کی لہر اتوار بازار تک پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ادرک 1600اور لہسن 560روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے،اتوار بازار میں آلو اور ٹماٹر 100روپے کلو میں دستیاب ہیں، اس کے علاوہ پیاز 120، لیموں160، بھنڈی 120ا ور گوبھی 135روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے،اور تو اور کریلا 110، توری 120، سبز مرچ 120روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔
سبزیوں کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتیں بھی عام آدمی سے باہر ہیں، راولپنڈی اتوار بازار میں سیب 300، انار 350روپے اور انگور 300روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
Pakistan Image