قومی ٹیم کا بھارتی شہر حیدرآباد کے ہوٹل میں عشائیہ، کھانے میں کیا کیا تھا ؟ تصاویر سامنے آ گئیں

حیدرآباد (پاکستان امیج)ورلڈکپ ٹور پر بھارت میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ رات حیدر آباد دکن کے معروف ریسٹورنٹ میں عشائیہ کیا جس کا مینیواور تصاویر سامنے آ گئی ہیں سامنے آگئی ہیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق قومی ٹیم کے آرام کے دن پر ٹیم مینجمنٹ نے حیدرآباد دکن کے جیول آف نظام ریسٹورنٹ میں رات کا کھانا کھانے کا فیصلہ کیا جہاں قومی کرکٹرز مقامی روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، ڈنر کے ساتھ قومی سکواڈ کے اراکین روایتی پان سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے ریسٹورنٹ سٹاف اور ویٹرز کے ساتھ تصاویر بنوائیں، کھلاڑیوں نے ریسٹورنٹ میں آئے عام لوگوں کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں۔
عشائیے کے حوالے سے پی سی بی کے میڈیا مینیجر احسن افتخار ناگی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے حیدر آباد دکن کی مختلف ڈشز کے حوالے سے بتایا۔ احسن افتخار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ دوسری تصویر خوبانی کا میٹھا جبکہ تیسری تصویر پیاز کی کھیر ہے، باقی تصاویر میں پان اور میٹھے کی دیگر ڈشز دیکھی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ایک روز آرام کے بعد آج سہہ پہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی، پاکستان ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے ساتھ شیڈولڈ ہے جبکہ پاکستان ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *