پی ٹی اے نے تین کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے کلاس لائسنس جاری کر دیے

اسلام آباد (پاکستان امیج)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اب تک تین کمپنیوں کو وی پی این (VPN) سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق بغیر لائسنس وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فوری طور پر مطلوبہ لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ترجمان نے واضح کیا کہ وی پی این سروسز کے لائسنس اجرا کا مقصد موجودہ ریگولیٹری فریم ورک پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ سروسز کے استعمال میں شفافیت اور قانون کی پاسداری ممکن ہو سکے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بروقت لائسنس حاصل کرنے سے کمپنیوں کو سروس میں تعطل سے بچنے میں مدد ملے گی اور صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ اور مستحکم وی پی این خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *