باڈی شیم کرنے پر کرشمہ تنا آگ بگولہ ‘ سوشل میڈیا انفلوئنسر کو کرارا جواب دیدیا

ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی اداکارہ کرشمہ تنا نے ایک فیشن شو میں اپنی ریمپ واک کی ویڈیو میں لو ہینڈلز(پیٹ کے قدرتی ابھار)کی نشاندہی کرنے پر سوشل میڈیا انفلوئنسر کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

شویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرشمہ ریمپ واک پر ایک خوبصورت سفید فِش ٹیل لہنگا اور کورسیٹ طرز کے بلاز میں ملبوس پر اعتماد انداز میں جلوہ گر ہوئیں لیکن انفلوئنسر اور کچھ انٹرنیٹ صارفین نے ان کے پیٹ کے قدرتی ابھار پر توجہ مرکوز کی۔ انفلوئنسر نے کرشمہ کی ایک ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کی کہ وارڈروب میں خرابی یا اسٹائل کی غلطی؟ یہاں کیا ہو رہا ہے؟ ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنگ کپڑے اسٹائلش نہیں ہوتے کیونکہ بری اسٹائلنگ ہے، اسکرٹ تنگ ہے اور اس کی وجہ سے کرشمہ کا پیٹ باہر نکلا ہوا لگ رہا ہے وہ یقینا یہ ڈریس پہن کر بہت بے چین ہوئی ہوں گی۔ جس پر اداکارہ نے ریل کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں کے پاس بہت فارغ وقت ہے اور کہنے کے لیے بہت زیادہ منفی باتیں۔

کرشمہ نے مزید کہا کہ خدارا سوشل میڈیا کو لوگوں کو نیچا دکھانے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کریں اور مثبت رہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *