وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم ہونیوالے ڈسکوز سپورٹ یونٹس نے کتنے آپریشنز کیے اور بجلی چور پکڑے ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں

لاہور ( پاکستان امیج)وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم ہونیوالے ڈسکوز سپورٹ یونٹس نے اب تک کتنے آپریشنز کیے اور کتنے بجلی چور پکڑے ؟ یہ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہاز شریف کی ہدایت پرچیف ایگزیکٹو لیسکو کی قیادت میں قائم ہونیوالے ڈسکو سپورٹ یونٹس کا ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ لیسکو حکام اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں رواں مالی سال میں اب تک1 لاکھ 10ہزار 518مقامات پر بجلی کی چوری پکڑی گئی۔ مختلف کاروائیوں کے دوران 93ہزار811ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 11ہزار559ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا، بجلی چوری میں ملوث ملزمان کوڈٹیکشن بل کی مد میں 10کروڑ3لاکھ8ہزار258یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت 4ارب26کروڑ79لاکھ43ہزار816روپے ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *