موٹروے پر دوران ڈرائیونگ رقم گننے والا بس ڈرائیور گرفتار، ایف آئی آردرج

لاہور(پاکستان امیج )موٹروے ایم 2 سیال موڑ پر دوران ڈرائیونگ کرنسی نوٹ گننے والے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس ڈرائیور نوٹ گن رہا تھا۔

لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور پر تھانہ لکسیاں میں ایف آئی آر درج کر لی گئی جس کے مطابق بس ڈرائیور کا خطرناک عمل روڈ یوزر کے لیے نہایت خطرناک ہو سکتا تھا۔ترجمان کے مطابق محفوظ شاہرات اور محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *