بھارتی وزیراعظم نے کبھی لندن امریکا میں جائیدادیں نہیں بنائیں، سراج الحق

لاہور(پاکستان امیج)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے کبھی لندن امریکا میں جائیدادیں نہیں بنائیں، امریکا کے سابق اقتدار سے نکلنے کے بعد نوکری کررہے ہیں،سابق امریکی صدر اوباما ان کی اہلیہ اور بیٹی ملازمت کرتی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کردی،ساتھ ہی ساتھ یہ خبر سنی کی گیس کی قیمت میں 20روپے اضافہ کر دیا گیا،مجھے بتائیں کیا تعلیمی نظام ٹھیک ہے؟ زراعت ترقی کر رہی ہے؟لوگوں کے چہروں سے مسکراہٹ غائب ہے،کیا ہماری معیشت بہتر ہو رہی ہے؟

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان، انڈیا سب ہم سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں،ہم طرف خوف اور بے یقینی کی کیفیت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *