اسلام آباد (پاکستان امیج) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ۔
اعلان کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 87 پیسے ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کی کمی ہوئی ہے ، ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ، نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
Pakistan Image